اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں مزید پانچ پٹرولنگ پوسٹوں پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز کا افتتاح کیا گیا۔ پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی پر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے بطور مہمان خصوصی برانچ کا افتتاح کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ بھلوٹ موڑ ، چک اکاء ، پڑھال ، اکھوڑی پر بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا گیا تاکہ شہریوں کو ان کے گھروں کے قریب لائسنس کی سہولت میسر ہو سکے۔