راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے تین پستول اور 20لٹر شراب برآمد کر لی۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 4 قماربازوںکو دھر لیا۔تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 2رکنی بائیک لفٹرسے 10 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا۔اسلام آباد پولیس نے بھی دو اشتہاریوں سمیت 14 سماج دشمنوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1146گرام ہیروئن،30 لٹر شراب، 6 پستول،ایک رائفل اور ایک خنجر برآمد کرلیا۔