• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے دس نئے میٹروفیڈر روٹس،102بسوں پر 7525ملین لاگت کا تخمینہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کے دس نئے میٹروفیڈر روٹس پر چلنے والی102ایکو فرینڈلی بسوں پر لاگت کا تخمینہ 7525اعشاریہ530 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ نئی فزیبیلٹی رپورٹ میں جن نئے روٹس کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی کل لمبائی86کلومیٹر بن رہی ہے۔ ان روٹس میں ریلوے اسٹیشن تا ہائی کورٹ( براستہ صدر،ٹی ایم چوک،کچہری،ڈیفنس چوک)،کروال چوک تافوارہ چوک(گلزائر قائد،چکلالہ ریلوے اسٹیشن،جھنڈا چیچی،راشد منہاس روڈ،موتی محل ، گوالمنڈی چوک)،عمر بیگ چوک تا منڈی موڑ (فوجی ٹاور،اللہ والا چوک،لیاقت باغ،راجہ بازار ، چونگی نمبر چار ،پیر ودھائی)،منور کالونی تا صدر اسٹیشن(علی ٹاؤن،دھاماں سیداں،تلسہ روڈ،لال کڑتی، کچہری،ٹی ایم چوک)،مریڑ چوک تا موٹر وے چوک(کامران مارکیٹ،جی پی او،قاسم مارکیٹ،پیرودھائی موڑ،موٹروے چوک)،فیض آباد تا ترامڑی چوک(فیض آباد میٹرو اسٹیشن،سکستھ روڈ،ایران روڈ،صادق آباد چوک،کھنہ پل،ترلائی کلاں)،آئی جے پی اسٹیشن تا کری روڈقبرستان(علی آباد،بلال کالونی،پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی،شمس آباد میٹرو اسٹیشن،سٹیڈیم روڈ)،صدر اسٹیشن تا لالہ رخ کالونی(ٹی ایم چوک،سی ایم ایچ،بائیس نمبر چونگی،کلمہ چوک،لیاقت کالونی)،عمر بیگ چوک تا امام باڑہ چوک(فوجی ٹاور،علی نواز چوک،چاندنی چوک،عید گاہ)،صدر اسٹیشن تا قبرستان چوک(ٹی ایم چوک،قاسم مارکیٹ،پی آئی اے کالونی،اے پی ایس سکول)شامل ہیں۔بسوں کیلئے سٹاپ کا تعین بھی کیا گیا ہے۔دو بس سٹاپوں کے درمیان تقریباتین سو سے لے کر سات سو میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔نئی فزیبیلٹی رپورٹ میں عالمی معیار کے بس سٹاپ بنانے کے ڈیزائن بھی دئیے گئے ہیں۔بس ٹرمینل سہام ڈپو میں بنایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں منصوبہ کیلئے47سو ملین روپے جاری ہوں گے۔
اسلام آباد سے مزید