اسلام آباد (نامہ نگار)نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کی ایم ڈی نور آمنہ ملک نے کہا ہے کہ اپلائیڈ ریسرچ کو فروغ دے کر ہی ہم صنعتی شعبہ میں ترقی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ اور ایچ ای سی کے تعاون سےہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرنتھننگ ایکٹیویٹی کے تحت ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے کے لئے تحقیق و ترقی کی سہولتوں کو بہتر بنانا ہوگا تاکہ مقامی اور عالمی صنعتوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔یو ایس ایڈ/پاکستان کی مشن ڈائریکٹر کیٹ سوموونگسری نے تحقیقاتی منصوبوں کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،۔یونیورسٹی آف یوٹاہ کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل باربر نے پاکستانی محققین کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔