• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت میں مجوزہ اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے،اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں کا مطالبہ

اسلام آباد (جنگ نیوز )آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرزایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری خالد چوہدری، جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی،ٹریڈرز ایسوسی ایشن آبپارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی،ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان دیگر مارکیٹوں کے صدور راجہ زاہد دھنیال، راجہ جاوید اقبال ،مہر اللہ داد،چوہدری ریاست، شہباز کھوکھر، شہزاد شبیر عباسی، راجہ حسن اختر ، الطاف حسین شاہ، نعیم اعوان  نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا چاہ رہی ہے جبکہ کمرشل ٹیرف تبدیل کر کے ایل این جی میں شفٹ کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے ۔ حکومت گیس کی قیمت میں مجوزہ اضافہ کا فیصلہ واپس لے۔
اسلام آباد سے مزید