اسلام آبا د(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ، بی ایل اے اور خوارج میں کوئی فرق نہیں،کیلیفورنیا پلان پر عمل پیرا ہو کر ایٹمی پلانٹ پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں ،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے ، افراد پر کسی کو بھی اعتراض ہو سکتا ہے لیکن اداروں پر اعتراض ہمارے قومی مفاد میں نہیں، مسلح افواج کی ہی وجہ سے آج ہمارے جان، مال اور عزتیں محفوظ ہیں، اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہوں کہ ہماری فوج نے کس طرح ایٹمی پروگرام کی حفاظت کی، ہمارے ادارے ایسے لوگوں کیخلاف ایکشن لیں گے جو ایٹمی پروگرام کیخلاف بات کریگا ۔جو کوئی بھی جی ایچ کیو پر حملہ کریگا تو اسے فوجی عدالت کا سامنا کرنا ہو گا۔