اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کی اہمیت پر زور دیا۔ قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکیجز اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔