اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے پر ہونےوالی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔. اجلاس میں بتایا گیا کہ بڈنگ کی دستاویزات کی نظر ثانی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے.۔چیئرمین سی ڈی اےنے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ آؤٹ سورسنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔