راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے انوسٹمنٹ فراڈ میں ملوث غیر ملکی کوترجمان سمیت گرفتارکرلیاگیا۔سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن ایپ کے ذریعے انوسٹمنٹ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے غیر ملکی بائی شیامونگ اور اس کے ٹرانسلیٹر شہزادہ ایاز کو گرفتار کیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے انوسٹمنٹ کے نام پر رقوم بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ملزم پاکستانی شہریوں کے اکاؤنٹس کے غیر قانونی استعمال میں بھی ملوث تھا اور اس نے مختلف شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کے نام سے بینک اکاؤنٹ کھلوائے ہوئے تھے اور وہمذکورہ بینک اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے انوسٹمنٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے میں ملوث ہے۔ اس نے مذکورہ اکاؤنٹس کی آن لائن رسائی حاصل کررکھی تھی ۔ چھاپے کے دورانملزم سے 3 موبائل فون بھی برآمدہوئے ۔