کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کپتان فاطمہ ثناء دبئی پہنچ گئیں ہیں ۔ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی اس کے بعد اسے بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان کو کامیابی کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔ دریں اثنا اتوار کو انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو دس وکٹ سے شکست دے کر تیسری مسلسل کامیابی حاصل کی۔ شارجہ میں اسکاٹ لینڈ نے6وکٹ پر109رنز بنائے انگلینڈ نے ہدف بغیر کسی نقصان کے عبور کرلیا۔