کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے شان مسعود کے بارے میں کہا کہ کسی فرد میں ٹیم کی قیادت کرنے کی کوئی خوبیاں نہیں، اہم عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ ہماری سنتا ہے، اچھا پڑھا لکھا ہے، انگریزی، اردو، پشتو اچھی بولتا ہے تو اس کو کپتان بنا دو، بھلے وہ اچھا کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔