اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پراحتجاج مثبت پیغام نہیں اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او اجلاس کے بعد کرے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کا بڑا ایونٹ 27سال بعد ہورہا ہے جس میں غیرملکی وفود کے تقریبا ایک ہزارافراد آئیں گے، پاکستان علاقائی تعاون اور روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ کدھر ہیں جو کہتے تھے پاکستان سفارتی تنہائی کا شکارہے۔