• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزہ زار میں گیس کی بندش سردیاں آنے سے پہلے ہی شروع

لاہور( اپنے نامہ نگارسے) ایل ڈی اے کی رہائشی سکیم سبزہ زار میں سردی آنے سے پہلے ہی گیس کی بندش کامسئلہ پیداہوگیا۔ ایک ماہ سے سوئی گیس کی فراہمی کے متعینہ اوقات میں بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی جس کے باعث مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور ان پر گیس کے بلوں کے علاوہ گیس سلنڈرز کا بھی اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ سبزہ زار ویلفئیر سوسا ئٹی کے صدر سعید آسی، سیکرٹری جنرل محمد افضل خاں اور نائب صدر حاجی محمد ارشد نےمحکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کی مسئلہ حل کیاجائے ورنہ احتجاج کے لیئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے اور سوئی گیس کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

لاہور سے مزید