راولپنڈی اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے،خصوصی نامہ نگار)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے95کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد2736 ہو گئی ہے۔ اور ادھر اسلام آباد میں بھی ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 18 تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی میں بھی229ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں، کمرشل فوڈ چینز و دیگر ریسٹورنٹ سے لاروا ملنے پر سیل کردیا گیا۔پوٹھوہار ٹائون کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد،مورگاہ، شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاںلکھن، گنگال،دھمیال،لودھراں وغیرہ سے48مریض آئے۔16راولپنڈی کینٹ،نو چکلالہ کینٹ،13 میونسپل کارپوریشن،کہوٹہ تین،مری تین،ٹیکسلا دو ،کوٹلی ستیاں ایک کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4ہزار222 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ 2854کے چالان،1654 کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئیں اور 1 کروڑ 90 لاکھ83 ہزارپانچ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔