کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بیوٹمز اور فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوز پاکستان کے مابین ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی شعبے میں تعاون کے اشتراک کے ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے، بیوٹمز کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان اور فورم فار ڈگینیٹی انیشیٹیوز پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے ایم او یو پر دستخط کیے اس موقع پر ایم او یوز کا تبادلہ بھی کیا گیا ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان بری طرح متاثر ہورہا ہے، گرین گیسز کے اخراج میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے غیر متوقع بارشوں اور سیلاب و آفات سے پاکستان ہر سال متاثر ہوتا ہے ۔