کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بگٹی رابطہ کمیٹی کوئٹہ زون کے زیر اہتمام کچے کے ڈاکوئوں کے مظالم کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کیلئے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت ڈاکٹر حیات بگٹی ، حیدر بگٹی ، فرید بگٹی و دیگر نے کی ، اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی ، مظاہرین نے کہا کہ کچے کے ڈاکوئوں نے بگٹی قبائل کے دو افراد کو اغوا کیا ہے اور ان کی رہائی کے لئے کروڑوں روپے تاوان طلب کررہے ہیں ، انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بگٹی قبائل کے مغویوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج میں وسعت لائیں گے۔