• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے، 179 لازمی آئٹمز کی مطلوبہ اسٹینڈرز کے مطابق فراہمی کیلئے اقدامات

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پاکستانی مصنوعات کو عالمی ضروریات کے مطابق بنانے اور صارفین کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے کھانے پینے کی اشیاء سمیت بلڈنگ میٹریل ، الیکٹرانکس اشیاء ،آٹو موبائل،تمام کاسمیٹکس ٹائرز، موٹرسائیکل، سی ای جی رکشہ اور انٹرنل کمپلشن لبری کیٹنگ انجن آئل وغیرہ 179کمپلسری آیٹمز کو مطلوبہ سٹینڈرڈز کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ،کھانے پینے،الیکٹرانکس اشیاء، بلڈنگ میٹریل ،آٹو موبائل، کاسمیٹکس ، ٹائرز، موٹرسائیکل وغیرہ شامل ،6ہزار معیارات ڈویلوپ کئے،حکام کے مطابق ادارہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی ضروریات کے مطابق بنانے،صارفین کی صحت کیلئے سٹینڈرڈز کی پابندی کر رہا ہے.

 ورلڈ سٹیڈرڈز ڈے کے موقع پر پی ایس کیو سی اے حکام نے بتایا کہ انہوں نے6ہزار سے زائد اسٹینڈرڈز خود ڈویلپ کئے ہیں بعض سٹینڈرڈز اڈاپٹ بھی کر رکھے ہیں جبکہ مختلف شعبوں میں خوراک کی حفاظت ، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے چوبیس ہزار سے زیادہ سٹینڈرڈز کی پابندی کرتے ہوئے پی ایس کیو سی اے 2030کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ، پی ایس کیو سی اے کا کام پاکستان کی برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے ، غذائی معیارات کو ہم آہنگ کرنے، گاڑیوں کی حفاظت کے ضوابط تیار کرنے اور حلال مصنوعات کیلئے سخت معیارات قائم کرنے کے ذریعے پی ایس کیو سی اے نہ صرف صارفین کی صحت و سلامتی کا تحفظ کرتی ہے بلکہ عالمی منڈیوں میں پاکستان مصنوعات کی مسابقت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید