کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایس سی او کی سمٹ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اس موقع پر پی ٹی آئی بلیک میلنگ کے ذریعے مراعات چاہتی ہے یہ طرز عمل درست نہیں ہے.
،تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ہے تین تاریخ سے ملاقاتیں نہیں کروائی جارہی ہے ،ہم نے ملاقات کی پٹیشن دائر کی تو جس نے پٹیشن فائل کی وہ چھ دن سے مسنگ پرسن ہے،تجزیہ کار اور صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایکسٹریم پوزیشن لے رکھی ہے اس کے ساتھ کھڑے رہنا سب کی بس کی بات نہیں ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ اس وقت تک پارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے اس کے بعد اگر کوئی الگ پالیسی بنتی ہے وہ الگ بات ہے ۔ ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی مطالبہ نہیں کر رہے ہیں عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش ہے تین تاریخ سے ملاقاتیں نہیں کروائی جارہی ہے ۔ہم نے ملاقات کی پٹیشن دائر کی تو جس نے پٹیشن فائل کی وہ چھ دن سے مسنگ پرسن ہے۔اگر یہ طرز عمل حکومت کا ہے تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے کہ ہم احتجاج کریں اور ہمارا احتجاج مشروط ہے ہم چاہتے ہیں ڈاکٹر سے ملاقات کرادیں جب انہیں ضرورت ہوتی ہے تو صبح سات بجے ملاقات کرادیتے ہیں۔
حکومت لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے انہیں پاکستان کی فکر نہیں ہے ۔ہمیں پرائیویٹ سورسز سے جو خبر ملی ہے وہ صحیح ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ باتیں درست نہیں ہیں جو ہمیں خبریں ملی ہیں تو یہ عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کروا رہے ہیں ان کی اس عمل سے تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اور پھر ہمارے پٹیشنز کو اٹھا لیا گیا اس کے علاوہ کسی سے ان کی ملاقات نہیں کرائی جارہی اس بنیاد پر ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ ہماری یہ تشویش غلط ہو اور حکومت کی بات درست ہو۔