اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) عالمی بینک نےپاکستان کےپاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں اضافےپر تحفظات کااظہارکردیا-
عالمی بینک کا کہنا ہےکہ گذشتہ چھ سال کےدوران پاکستان کے پاورسیکٹر کےسرکلر ڈیٹ میں ایک ہزار دو سو اکتالیس ارب روپےکا اضافہ ہوا-
پاکستان کے پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ مالی سال دو ہزار اٹھارہ میں ایک ہزار ایک سو باون ارب روپے تھا جو مالی سال دو ہزار چوبیس میں بڑھ کر دو ہزار تین سو تریانوے ارب روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی بینک نےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی،بجلی شعبے کا خسارہ،مہنگی بجلی کی پیداوار، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔