• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت تجارت سے متعلق اگر چاہے تو ہم بات کریں گے، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت تجارت سے متعلق اگر چاہے تو ہم بات کریں گے.

ایس سی او سمٹ کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے کچھ سال قبل تک کہا جاتا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اس لئے پاکستان کے لئے اب یہ میزبانی باعث فخر ہے اوریہ کسی تنظیم کا سربراہی اجلاس 27 سال بعد پاکستان میں ہورہا ہے چین اور روس نے پاکستان سے دو طرفہ بات چیت کا اظہار کیا روسی وزیراعظم کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے بھارت نے دو طرفہ دورہ نہیں مانگا نہ ہم نے خواہش کا اظہار کیا، بھارت تجارت سے متعلق اگر چاہے تو ہم بات کریں گے اورصرف تجارت نہیں معیشت پر بھی بات ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔

 اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کی قیادت میں خارجہ پالیسی بہتری کی جانب گامزن ہے کراچی سے حیدرآباد تک اپ گریڈیشن ٹو ریلوے کے طور پر سی پیک ایم ایل ون شروع کررہے ہیں وزیراعظم کی خواہش ہے ایم ایل ون کو پہلے مرحلے میں ملتان تک لے کر جائیں قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن پر بھی کام ہورہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید