• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سیریز، پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ پر ہی دوسرا میچ کھیلا جائے گا، پاکستانی ہیڈ کوچ ناخوش

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پچ پر ہی دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوگا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے ایک ہی وینیو پر 2 ٹیسٹ میچز ایک پچ پر کھلائے جائیں ، پاکستان کو امید ہے یہ پچ شروع میں باؤنس کرے گی جس سے پاکستان فائدہ اٹھاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اس فیصلے پر خوش نظر نہیں آئے ۔انگلینڈ کے کوچنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے کہا کہ188 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد یہ میرے کیریئر کاپہلا واقعہ ہے ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کیا حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے ملتان سٹیڈیم پہنچتے ہی پچ پر اکٹھ کیا ۔
ملتان سے مزید