راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ بنی کے علاقہ میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین حیدر نے بتایاکہ 28سالہ حمزہ کی 30سالہ (آ) سے دوستی تھی اور دونوں بنگش کالونی کے رہنے والے تھے ۔پیر کو حمزہ اس کو لے کر کرتار پورہ میں اپنے دوست یاسر بٹ کے گھر آیا جہاں دونوں گھر کے ایک کمرے میں تھے کہ اس دوران ان کا آپس جھگڑا ہوااور اس دوران حمزہ نے اپنے لائسنسی پسٹل سے 2فائر لڑکی کومارے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔بعدازاں حمزہ نے اپنی کنپٹی پر پسٹل سے فائر مار کر اپنی جان بھی لے لی ۔پولیس کے مطابق لڑکی طلاق یافتہ تھی اور اس کے 2بچے ہیں ،پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں ۔