اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان کے 70 اضلاع میں دیہی خواتین رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بھی اس دن کو دیہی خواتین کے قومی دن کے طور پر سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ دیہی خواتین رہنماؤں نے ادارہ PODA کے دیہی اور اتحاد کے پلیٹ فارم سے اپنے مطالبات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کے فروغ اور سیاسی شراکت کے لئے ہر ضلع کی سطح پر فیصلہ سازی کے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر مطالبات بھی پیش کئے ۔