• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 اکتوبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں حوالے اجلاس‘ حفاظتی پلان تشکیل

پشاور ( وقائع نگار )20 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے پر امن منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ضلعی الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے باہمی رابطے مزید مضبوط اور موثر بنائیں ترتیب دئیے گئے انتظامی اور حفاظتی پلان پر پورا پورا عمل درآمد یقینی بنایا جائے حساس پولنگ اسٹیشنز کے ارد گرد سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب جلد مکمل کی جائیں اور الیکشن سے ایک روز قبل ہی پولنگ اسٹیشنز کے نوعیت کے مطابق پولیس نفری تعینات کی جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں 20 اکتوبر کو ہونے والے 10 حلقوں نیبرہوڈ اور ویلیج کونسلز ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید