• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی ناظم انتخابات کی نگرانی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کا انتخابی عمل دستوری تقاضوں کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ مولانا قمر الدین، سرپرست مولانا ابو الفتح محمد یوسف، نائب امیر اول مولانا صاحبزادہ خلیل احمد، نائب امیر دوئم مولانا غلام قادر، نائب امیر سوئم مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، نائب امیر چہارم مولانا فضل علی حقانی، ناظم اول الحاج اکرم خان درانی، ناظم دوئم مولانا محمد امجد خان، ناظم سوئم ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، ناظم چہارم مولانا مفتی سعود افضل ہالیجوی، ناظم اطلاعات و نشریات محمد اسلم غوری، ناظم مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی، سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو اورکوارڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل انجینئر ضیاء الرحمٰن منتخب ہوئےہیں۔
کوئٹہ سے مزید