کوئٹہ(خ ن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات میں انقلابی و اصلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں گڈ گورننس کے لیے گورنمنٹ آف بلوچستان رولز آف بزنس 2012 ʼʼ کے اندر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے ترامیم کر دی گئی ہیں جس میں اب روڈ اور بلڈنگ کے چیف انجینئرز الگ الگ ہونے کے بجائے ایک ہی ہونگے اسی طرح سپریٹنڈنگ انجینئرز بھی روڈ اور بلڈنگ سیکٹر کے ایک ہی ہونگے، اس کے علاؤہ ضلع کوئٹہ میں جتنے بھی ایکسین تعینات ہیں ان کی حدود کا از سر نو تعین کیا گیا ہے اور محکمہ میں جتنے بھی غیر فعال سیکشنز ہیں انہیں بھی ختم کردیا گیا ہے، ان ترامیم کا مقصد محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنا تاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو،اور اقدامات سے محکمہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور چیک اینڈ بیلنس موثر طریقے ہوسکے گی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار مزید بہتر طور پر ہوگی ،محکمہ میں ان ریفارمز سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر مثبت اثر پڑیگا اور حکومت کے وسائل بہتر طریقے سے خرچ ہونگے جس کے اثرات صوبے کے مجموعی ترقی پر ہوگا یہ اصلاحات صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ اور ان کے ٹیم کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ممکن ہوا ہے جو صوبے میں گڈ گورننس کے حصول اور ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔