• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ایران اور اسرائیل جنگ کا حصہ نہ بنے، عصمت اللہ بخاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گلوبل جسٹس رائٹس فورم کے چیئرمین سید عصمت اللہ بخاری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کو شکست نہ دیتا تو بھارت اسرائیل کے دفاع میں آج ایران پر حملہ کرتا ، امریکہ ایران اور اسرائیل جنگ کا حصہ نہ بنے حصہ بننے کی صورت میں اسے سخت نقصان اٹھانا پڑئے گا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران امن پسند اسلامی ملک ہے اور ایران کو اب اس جنگ سے پیچھے دھکیلنا ناممکن ہے ، ایران کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنارہا ہے ،اردن نے ایران کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دیا ، اردن کو بھی ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں جدید طیارے بھی ناکام ہوچکے ہیں اس دور میں جہازوں کو مہارت سے ٹارگٹ کرکے گرانا کوئی مشکل کام نہیں رہا ، اگر پاکستان بھارت کو شکست نہ دیتا تو بھارت اسرائیل کے دفاع میں آج ایران پر حملہ کرتا پاکستان نے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجاکر بھارت کی غلط فہمی دور کردی پاکستان ایک ایٹمی قوت اور پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے۔
کوئٹہ سے مزید