کوئٹہ(پ ر) کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو ذولیخہ رئیسانی کی زیر صدارت ایگزیکٹو کے ارکان کا اجلاس، 18 جون کو سراوان ہاؤس میں ہونے والے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو ذولیخہ رئیسانی نے کہاکہ سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں بلوچستان پیس فورم،کیتھلین کمال رئیسانی فاؤنڈیشن اور فاطمید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے 18 جون کو سروان ہاؤس میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ قائم کیا جارہاہے جس میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کئے جائیں گے۔