سکھر (بیورو رپورٹ) انسداد دہشتگردی سکھر کی عدالت نے سینئر صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں گرفتار مزید 2ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج عبدالرحمن قاضی نے کی۔ عدالت نے کیس میں گرفتار دو ملزمان رمضان شیخ اور شیرو شیخ کی ضمانت کی درخواست 2-2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ایک برس قبل سینئر صحافی جان محمد مہر کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔