• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاکہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل پالیسی اور ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ نامنظور ہے فوری واپس لیا جائے،دوسری جانب ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ ڈیجیٹل اور کمرشل نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد، اراکین اسمبلی اعجازالحق، نجم مرزا،جمال احمد، متحدہ لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری اور چیئرمین متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو سی ایس)ارشاد خان نے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے میں میڈیکل انشورنس پالیسی اور ریونیو و ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے فیصلے فوری واپس اور ڈی ایم ایس فیصل قریشی کو فوری برطرف کیا جائے، بصورت دیگر سخت ردعمل دیا جائے گا۔وہ شارع فیصل، کارساز پر چیئرمین واٹر کارپوریشن کے آفس پر میڈیکل انشورنس پالیسی، ریونیو و ٹیکس شعبے کی آؤٹ سورسنگ اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری میں تاخیر کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام سی بی اے) کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں سی بی اے کے دیگر راہنمائوں و کارکنوں کے ساتھ ساتھ مزدور یونین، آبکار ورکرز یونین، لیبر فرنٹ اور ڈیموکریٹک ورکرز فرنٹ کے راہنمائوں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور کمرشل نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے، کیوں کہ بلنگ میں ہیرا پھیری کے باعث ادارے کی آمدنی میں 24 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، اس لیے ادارے نے مارچ 2026 ءسے خصوصی ریکوری وینڈرز کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ اندرونی تحقیقات میں سامنے آرہی منظم بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید