کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہچیسن پورٹس کے آئی سی ٹی نے کنٹینر ہینڈلنگ آپریشنز میں کارکردگی، سیکورٹی اور شفافیت کو بہتر بنانے کے لئے 15 ہزار سے زائد ٹرک ڈرائیورز کی بائیومیٹرک رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔یہ اقدام یکم جنوری 2026 کو ابتدائی طور پر شروع کیا گیا تھا، اور ٹرکنگ کمیونٹی کی کامیاب شمولیت کے بعد یہ نظام یکم اپریل 2026 سے باضابطہ طور پر فعال ہو جائے گا۔ بائیومیٹرک تصدیقی پلیٹ فارم ٹرمینل میں داخل ہونے والے ٹرک ڈرائیورز کی تیز اور قابلِ اعتماد شناخت کو ممکن بناتا ہے، جس سے رسائی کے انتظامات بہتر ہوتے ہیں اور کنٹینر کی نقل و حرکت میں مؤثر ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔گیٹ آپریشنز میں ٹیکنالوجی کے انضمام سے تصدیقی عمل تیز ہوتا ہے، دستی جانچ کی ضرورت کم ہوتی ہے۔