کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم کے قبضے سے 15کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ جنجال گوٹھ کراچی کے قریب 8کلو چرس اور 111بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ہری پور میں کالج کے قریب ملزم سے 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پیرودھائی راولپنڈی میں گاڑی سے 3.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پیرودھائی راولپنڈی بس ٹرمینل کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 2.4کلو چرس برآمد کی گئی۔