• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام رباب کیس، بری ہونے پر ایم پی ایز حامیوں کی فائرنگ کا عدالتی نوٹس

میہڑ(نامہ نگار) امِ باب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کے ہائی پروفائیل کیس کے فیصلےکے بعد بری ہونے پر ایم پی اے کے حمایتوں کی فائرنگ اور سوشل مڈیا پر تنقیدی مہم کیخلاف سیشن جج دادو نے نوٹس لے لیا، فیصلے کیخلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی مہم چلانے والے 11 افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق منگل کومیہڑ کی امرباب چانڈیو کے والد،چچا اور دادا کے قتل واقعے کے ہائی پروفائل کیس کا دادو ماڈل کرمنل ٹرائیل کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کے بعد بری ہونے والے پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو، نواب برہان خان چانڈیو اور دیگر کی رہائی کی خوشی میں حلقہ قمبر اور دیگر شہروں میں ان کےحامیوں کی جانب سے خوشی میں کی گئی فائرنگ کے واقعات کا وزیر داخلہ سندھضیاءالحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں جس نے فائرنگ کی ہے ان کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔دوسری جانب امرباب چانڈیو کے تین اہل خانہ کے قتل کیس کے فیصلےکے بعد سوشل میڈیا پر تنقیدی مہم چلانے پر ڈسٹرکٹ سیشن جج دادو زاہد حسین میتلو نے نوٹس لے لیا ہے ۔سیش جج دادو نے لیٹر جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او دادو کو حکم دیا ہے کہ عدالتی افسران کیخلاف تنقیدی مہم چلانے والے11افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید