کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI)کی ڈیجیٹل رپورٹ 2025میں کہاگیا ہے کہ اگر اسٹرکچرل رکاوٹوں کو دور اور اصلاحات میں تیزی لائی جائے تو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 2030تک جی ڈی پی میں 5سے 7فیصد تک حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل شعبہ پیداواری صلاحیت، برآمدات اور مالیاتی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ او آئی سی سی آئی نے اپنی رپورٹ میں ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم، پالیسی خلا اور ترقی کے مواقعوں کا جامع جائزہ پیش کیاہے۔ او آئی سی سی آئی کی ڈیجیٹل رپورٹ پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈاپشن کی مضبوط رفتار کو اجاگر کرتی ہے۔