کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان خطے میں ایک مسابقتی ٹرانس شپمنٹ حب بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جہازوں پر چارجز میں کمی سے مزید شپنگ لائنز اور کارگو کو پاکستان کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے،سابق نائب صدر، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور میری ٹائم افیئرز کے ایڈوائزر ناصر محمود میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کراچی کے بڑے کنٹینر ٹرمینلز— ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اضافی ٹرانس شپمنٹ کارگو سنبھالنے کے لئے نمایاں گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا، “ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز کی سالانہ ہینڈلنگ صلاحیت تقریباً 30 لاکھ ٹی ای یوز ہے، مگر اس وقت یہ تقریباً 50 فیصد استعمال ہو رہی ہے، جبکہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کے پاس بھی اضافی گنجائش موجود ہے۔