• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ کمیشن، میونسپل کمشنر سے اراضی کی حیثیت اور منظوری طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار سانحہ گل پلازہ کمیشن اقبال حسین کھٹی نے میونسپل کمشنر کے ایم سی سے گل پلازہ اراضی کی حیثیت اور اس کی منظوری ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے عمارتوں کے قواعد و ضوابط کی معلومات سے متعلق قانونی وضاحت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار جوڈیشل کمیشن گل پلازہ اقبال حسین کھٹی نے ایس بی سی اے سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز پر عمل درآمد سے متعلق قانونی وضاحت طلب کرلی۔ کمیشن نے ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ کمیشن نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے گل پلازہ جیسی عمارتوں میں ریگولیشنز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی قانونی ذمہ داری کس ادارے پر عائد ہوتی ہے؟ اس حوالے سے قانونی کی متعلقہ شقوں کا حوالہ بھی فراہم کیا جائے۔ ایس بی سی اے کا کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز 2002 کے نفاذ اور نگرانی میں کیا کردار ہے؟ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 اور متعلقہ ریگولیشنز کی روشنی میں وضاحت کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید