کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اورحیدر آباد کے درمیان موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک قوانین سختی سے لاگو کئے جانے کاامکان ہے، جہاں روڈ سیفٹی بہتر بنانے، ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے اسپیڈ چیکنگ نظام مزید مؤثر اور سخت بنانے پر غور جاری ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بدھ کو یہاں موٹروے پولیس ساؤتھ زون، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) اسکور اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کا ایک مشترکہ آپریشنل اجلاس اسکور کے دفتر میں ہوا۔