کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائر سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر ہاشو سینٹر میں 2سو دکانیںٓ، لانڈھی میں موبائل مارکیٹ سیل۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انتظامیہ نے فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لئے کریک ڈائون شروع کیا ہے۔منگل کو ہاشو سینٹر میں اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرداخ نے کارروائی کر کے سیفٹی اقدامات نہ کرنے پر دو سو دکانیں سیل کیں اور اسسٹنٹ کمشنر عون عباس نے لانڈھی میں ایک موبائل مارکیٹ کو سیل کر دیا۔