• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈائریکٹ کنٹریکٹ پر عائد پابندی کے بیان کا خیرمقدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے بلدیہ عظمی کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفرکے ڈائریکٹ کنٹریکٹ پر عائد پابندی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اہم فیصلہ قرار دیاہے، کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر رضا علی عابدی،عابد برنی،شائق احمد ،حیدر کاظمی ،اسد شیروانی،منصور مغل سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ایس ایم نعیم کاظمی نے میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر کی جانب سے کے ایم سی میں ڈائریکٹ کنٹریکٹ کسی صورت نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ترقیاتی فنڈز میں لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

ملک بھر سے سے مزید