کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موفاپ کی رکنیت لازمی قرار ، نئی شرط تمام لائسنس یافتہ ایڈوائزرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر لاگو ہوگی ، ایس ای سی پی،تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تمام انویسٹمنٹ ایڈوائزرز اور میوچل و پنشن فنڈز کے ڈسٹری بیوٹرز کے لئےمیوچل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان (موفاپ) کی رکنیت حاصل کرنا لازمی قرار دے دی ہے۔ تمام میوچل فنڈز ڈسٹری بیوٹرز قواعد و ضوابط کے پابند ہوں گے اور موفاپ کے معیارات کو لاگو کریں گے جس کا مقصد مارکیٹ میں مِس سیلنگ کا خاتمہ اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ہے۔