اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لئے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈی کیٹ امتحان انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے 6 دن بعد لیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلہ پالیسی میں اس بڑی ترمیم کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب ایم ڈی کیٹ کا امتحان انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے محض 6 دن بعد ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے داخلہ پالیسی میں اس بڑی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔