• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک و دیگر حادثات کے نتیجے میں کمسن بچہ اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،2 افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ پل کے قریب ٹریفک حادثہ میں 4 سال طیبہ دخٹر علم دین جاں بحق ہوگئی ،شاہ فیصل شمع شاپنگ مال کے قریب ٹریفک حادثہ میں 32سالہ منیب احمد بھٹی جاں بحق ہوگیا، اسی مقام پر ایک اور حادثہ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 38سالہ اسماء زوجہ عامر جاں بحق ہوگئی ، نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 32سالہ فیضان رسول جاں بحق ہوگیا، پورٹ قاسم میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40سالہ عابد علی اسکی اہلیہ 35سالہ نادرہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹا عاطف شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر عابد علی اور بیٹا عاطف دوران علاج دم توڑ گیا، لانڈھی قدافی ٹائون ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے 47سالہ صابر شیخ ولد عبدالغفور جاں بحق ہوگیا ،دریں اثناء کورنگی مہران ٹائون اور اورنگی ٹائون نمبر 1 بلال مسجد کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ،پولیس کے لاشیں نشہ کے عادی افراد کی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید