• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے تحت لیاقت علی خان کی برسی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی 73ویں برسی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئ، قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر مرکزی کے رہنما انیس قائم خانی،سینیٹر نسرین جلیل سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین و دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر مرکزی رہنما عبدالحسیب نے خصوصی دعا کروائی اور ایصال ثواب کے لئیے فاتحہ خوانی کی گئی، حق پرست سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے شہید قائد ملت لیاقت علی خان کی قبر پر حاضری دی،اس موقع پر ان کے ہمراہ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید