کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سیکٹر 5M میں مبینہ طور پرلوٹ مار کے دوران پولیس آفیسر نے اپنی پستول سے گولی مار کر ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ، ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پرسادہ کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر شاہد شیر خان سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے ،پولیس کے مطابق سب انسپکٹر شاہد شیر خان سٹی کورٹ مال خانہ کا انچار ج ہے ،ہلاک ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ، ملزم کے قبضے سے سے نائین ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید