• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوزوکی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اپنے ڈیلرز اور شو روم مالکان کو جاری کردہ ایک خط کے ذریعے اس اضافہ سے مطلع کیا ہے۔ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید