• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 50 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 50 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹورنامنٹ نو سے 23 فروری 2025 تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ میں جنید خلیل نینی تال والا ( کپتان)، محسن آفتاب قرشی،عرفان علی خان، شیخ اقبال احمد، محمد جاوید، رضوان قریشی، محمد اظہر خان ( وکٹ کیپر)، محمد جعفر قریشی، امتیاز احمد، اشتیاق احمد خان، ریحان رئوف، محمد حفیظ، جمشید علی، آصف ہمایوں، سلمان خان، محمد رئوف وائیں اور بابر بٹ شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ نو فروری کو ویلز، دوسرا 10فروری کو آسٹریلیا، تیسرا 13فروری کو ویسٹ انڈیز، چوتھا 15 فروری کو کینیڈا، پانچواں 17 فروری کو جنوبی افریقا، چھٹا 18 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، سیمی فائنلز 20 جبکہ فائنل 23 فروری کو ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید