• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی بجلی کی بندش کے خلاف شہری سڑکو ں پر نکل آئے اور آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا جس کے باعث یونیورسٹی روڈ ،شہید ملت روڈ ،نیو ٹائون، عیسی نگری ،غریب آباد،گلشن اقبال اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث دفاتر سے گھرجانے والے شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا کہنا تھا کہاحتجاج کرکے تھک چکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید