• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود خدمت کررہے ہیں، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئر مین اور 87یوسی چیئر مین سمیت تمام منتخب بلدیاتی نمائندے سندھ حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے محدود وسائل اور اختیارات کی کمی کے باوجود عوامی خدمت کے کاموں میں مصروف ہیں، تقریباً 11ماہ کے دوران ہم نے عوام کو 110پارکوں کا تحفہ دیا اور عوام کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع پیدا کیے ہیں، تقریباً 38ہزار اسٹریٹ لائٹس نصب کر کے شہر کی تاریک گلیوں کو روشن ، کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا، اسپورٹس کمپلیکس بنائے، کراچی کو گرین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جناح ٹاؤن کی یوسی 8سی پی برار سوسائٹی میں دو پارکوں کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل کراچی سے وعدہ کیا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا،ہمارا عزم ہے کہ شہر کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، منعم ظفر خان نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، جناح ٹاؤن کے چیئر مین رضوان عبد السمیع، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی و چیئر مین یوسی 8جنید مکاتی اور مرد و خواتین کونسلرز کے ہمراہ کمال فیملی پارک اور جامع مسجد مقبول سے متصل مقبول فیملی پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موجودتھی، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید