• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ، 14 عمارتوں پر رنگ و روغن مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی کی اہم ترین شا رع فیصل کو خوبصورت بنانے کے منصوبہ پر کام جاری ہے ، تمام نجی بلند عمارتوں کے بیرونی حصہ کو رنگ و روغن کے ذریعے خوبصورت بنایا جارہا ہے،14 عمارتوں پر رنگ و روغن مکمل کرلیا گیا ہے،6 عمارتوں پر کام آئندہ ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائیگا،کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی نے بریفنگ میں بتایا کہ شا رع فیصل پر قائم 20 بلند نجی عمارتوں کو ان کی بوسیدگی کی وجہ سے رنگ و روغن کر کے انھیں خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاکہ بیرونی دنیا اور بیرونی شہروں سے بذریعہ ائر پورٹ شہر میں داخل ہونے والے اچھے تاثر کے ساتھ شہر میں داخل ہوں، ان عمارتوں میں فلک ناز ٹاور، فلک ناز ہائٹ فلک ناز ویو فلک ناز آرکیڈ فلک ناز سینٹر فلک ناز پلازا مون آرکیڈ، این سی آر بلڈنگ شاہین ویو اپارٹمنٹ نور اسٹیت امبر اور پورٹ ویو ٹریڈ سینٹر شامل ہیں جبکہ مینا ایوینو ائرپورٹ ایونیو رفیع مینشن رفیع اسٹار اپارٹمنٹ مادام اپارٹمنٹ اور دی پلازا پر ابتدائی کام جاری ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترجیحی طور پر بولٹن مارکیٹ پر قائم پرانی اور بوسیدہ عمارتوںکو بھی خوبصورت بنایا جاے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید