• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے، صحافیوں کے پلاٹس کی 80 فی صد ادائیگی کیلئے وزیراعلیٰ کو سمری بھیجنے کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو نیو ملیر اور تیسر ٹائون میں دئیے جانے والے پلاٹس کی 20 فیصد ادائیگی ممبران سے جبکہ 80 فیصد ادائیگی سندھ حکومت کی جانب سے کرنے کے لئے وزیر اعلٰی سندھ کو سمری بھیجنے کی منظوری دے دی وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعید غنی کی زیر صدارت گورننگ باڈی کے اجلاس میں سال 2023-24 کے بجٹ کے ساتھ 2024-25 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں نیو ملیر ہائوسنگ پروجیکٹ اور تیسر ٹائون میں تاحال کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی نہ ہونے اور اس سلسلے میں اب تک کئے جانے والے اقدامات سے ڈی جی نے آگاہ کیا، اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے 19 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود تاحال تیسر ٹائون میں بلک واٹر سپلائی کی عدم فراہمی اور واٹر بورڈ کی جانب سے ایم ڈی اے پر 42 کروڑ سے زائد کے واجبات پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واٹربورڈ کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کرنے اور جن واجبات کا واٹربورڈ تقاضہ کررہا ہے اس کی مکمل رپورٹ آئندہ گورننگ باڈی میں پیش کرنے کی ہدایات دی، اجلاس میں شاہ لطیف ٹائون میں ٹرانزیکش آف جینئین الٹرنیٹ فائلز ٹرانسفر کی اجازت کو گورننگ باڈی نے نہ منظور کرتے ہوئے ہدایات دی کہ اس حوالے سے ایک مضبوط میکنزم بنا کر پیش کیا جائے جس سے اس کے اصل الاٹیز کو فائدہ ہو۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید